1962کے بعد چین نے پاکستان کو دوسری دفعہ موقع فراہم کیا کہ وہ کشمیر پر پیش قدمی کرے

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی،راشدخان)
1962کے بعد چین نے پاکستان کو دوسری دفعہ موقع فراہم کیا کہ وہ کشمیر پر پیش قدمی کرے۔
نیپال جیسے کمزور ملک نے چین کے موجودہ اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھا کر انڈیا کو ٓانکھیں دکھائیں اور بھارت جہاں روڈ تعمیر کر رہا تھا وہ روڈ بند کروا دی کہ وہ نیپال کی ملکیت ہے۔۔ سربراہ جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل
تفصیلات کے مطابق سربراہ جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ا بھی تک اس حکومت نے کشمیر پر آل پارٹیز مشاورتی کانفرنس منعقد نہیں کی جس سے آزاد کشمیر اور مقبوضہ وادی میں مایوسی کی لہر ہے جو کہ پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے۔اس وقت بھارت چین کے ساتھ الجھا ہوا ہے اور پاکستان کو اس سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ عبداللہ گل نے کہا کہ موجودہ حکومت و سسٹم بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر ہو یا کرونا، ٹڈی دل ہو یا گندم چینی کا بحران، وہ پیٹرول بحران ہو یا معیشت، سانحہ ساہیوال ہو یا صلاح الدین کیس، حکومت نے اگر ایک قدم آگئے لیا تو دو قدم پیچھے ہٹ گئی۔
عمران خان ہر محاظ پر ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کل اختر مینگل نے حکومت سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کیا۔ لگتا ہے ان ہاؤس تبدیلی ہو گی اور نئی قیادت میں یہ ٹیم باقی ماندہ دن پورے کرے گی جس کے مضبوط ترین امیدوار شاہ محمود قریشی ہیں۔ دوسری جانب بلاول زرداری اپنے باپ اور پھوپھو کے مقدمات معاف کرائے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہتے اور اگر ایسا نہ ہوا تو مائنس نواز، شہباز کے علاوہ مسلم لیگ کی حکومت برسرِ اقتدار آئے گی۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستان ٹیلیویژن پر کشمیر کا علیحدہ نقشہ دکھایا جا رہا ہے ایسا قدم غداری کے زمرے میں آتا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کر تے ہیں اگر اگلے چند دنوں میں اس کو پاکستان کے نقشے کے ساتھ نہ دکھا یا گیا تو پی ٹی وی کے سامنے احتجاج کریں گئے ہم کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے نہ کہ نیا پاکستان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں