عیدالضحی کیلےے ایس او پیز پر عمل کیلئے اقدامات کر دیئے ہیں۔محب اللہ خان

Spread the love

حکام جانوروں کی منڈیوں اور مارکیٹوں میں صحت و صفائی پر کڑی نظر رکھئیں۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ

چارسدہ(چیف اکرام الدین) خیبر پختون خواہ کے وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان کی ہدایت پر محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ نے صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں میں خاص کر عیدالضحی کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت کے مقامات پر کورونا وائرس کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات اپنانے اور ایس او پیز پر من و عن عمل کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں اس سلسلے میں ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اور محکمہ بلدیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ایک مراسلے کے زریعے خیبر پختون خواہ کی تمام مویشی منڈیوں خاص کر عیدالضحی کے دوران جانوروں کی خریداری کے مراکز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ وہ جانوروں کی منڈیوں اور مارکیٹوں میں صحت و صفائی پر کڑی نظر رکھئیں اور لوگوں ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کی تلقین کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کروائیں اور ضروری سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں