لندن عارف چودھری
۔ – پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان کی اہلیہ و اپوا کی چیئرمین نازیہ طارق وزیر، النور میڈیکل ٹرسٹ کی ڈائریکٹر زاہدہ ، انٹرنیشنل ایمبسڈروویمن بزنس آرگنائزیشن نیناں رانیہ خان بزنس وومن سائرہ پونا والہ -کے علاوہ دیگر سرکردہ سماجی خواتین غزالہ،نازیہ لیاقت ،ملک -مشعل عرف پنکی ،-حسنہ ذوالفقار ،- انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ -، صابرہ ناہید -سیما شیخ -سومی مہوش -صباء -انیسہ -شمیم -کوثر -شبانہ -شائستہ -سمیرا -ناز -روزی-تمنا -کی شرکت۔ کیک بھی کاٹا گیا –
اس موقع پر نازیہ طارق وزیر خان نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ایک چھت کے سائے تلے جمع ہوئیں پاکستانی خواتین ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہیں اور خواتین کو بھی آگے بڑھنا چاہیے ۔میزبان نورین شہزاد نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں شریک خواتین کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سابق مئیر ٹیمسائڈ کونسل تافین شریف کا کردار اہم ہے وہ ہمارے لیے قابل تقلید ہیں ۔نیناں رانیہ نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن خواتین کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت کرتی ہے خواتین کے عالمی دن کو منانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔نغمانہ کنول شیخ اور زاھدہ نے کہا کہ معاشرے کے اندر جو بھی خواتین کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں انکو ایک چھت کے سائے تلے جمع کیا گیا تاکہ وہ اپنے تجربات سے دوسری خواتین کو بھی آگاہی دے سکیں ۔مشعل عرف پنکی نے کہا کہ خواتین کا اکٹھے مل بیٹھنا ایسی تقریبات کا انعقاد روراتر سے ہونا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ خیال ہو ۔ تقریب میں شریک دیگر خواتین نے بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے رکھی گئ افطار پارٹی کو مفید و مثبت قرار دیا -افطار ڈنر پر نایاب ریسٹورنٹ کے مزیدار لاھوری کھانے پیش کئے گئے –
چیف ایگزیگٹیو و بانی لیڈنگ وومن ان بزنس نورین شہزاد اور گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی ایشائی خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے میں دوسرں کے لیے قابل تقلید و مثال ہیں