طلبہ کو تعلیم کے حصول میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے

Spread the love

وزیرآباد(ملک ظہیر اعوان) طلبہ کو تعلیم کے حصول میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اور مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجویٹ کالج کو اپنے ساتھی اساتذہ کی محنت و عزم سے ملکر مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پروفیسر افتخار احمد نے مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کا چارج سنبھالنے کے بعد انجمن طلباء اسلام کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل اپنا عمر رضا،سیکرٹری جنرل میاں عمر ریاض جالندھری،حافظ عمیر فنانس سیکرٹری،اور انجمن کے رکن شاہزیب سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ معیاری تدریسی نظام جدید تدریسی طریقے اور نصاب میں بہتری طلبہ کی رہنمائی کیریئر کونسلنگ، ذہنی نشوونما، اور عملی زندگی کے لیے تیاری لائبریری اور تحقیق جدید کتب، آن لائن مواد، اور تحقیقی مواقع میں اضافہ ٹیکنالوجی کا استعمال سمارٹ کلاس رومز، آن لائن لیکچرز اور ڈیجیٹل تعلیمی ذرائع کو فروغ دینے کی کوشش ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سیمینار، ڈیبیٹ، اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد وغیرہ ایسے روشن و واضح میپ ہیں جن پر عمل کر کے ہم طلبہ کو بہتر سے بہترین اور پاکستان کا مفید اثاثہ بنا سکتے ہیں میری کوشش ہوگی کہ سہولیات کی فراہمی اور بہترین تعلیمی ماحول کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔انجمن طلباء اسلام کے اراکین نے سابق جنرل سیکرٹری اپنا عمر رضا کی قیادت میں چارج سنبھالنے پر پرنسپل کالج پروفیسر افتخار احمد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں