اگر برطانیہ ملک اچھا نہیں تو وہ پاکستان چلی جائیں

Spread the love

لندن (چودھری عارف پندھیر)

حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سرگرم رکن و سابق امیدوار برائے برطانوی پارلیمنٹ تھیوڈورا ڈکنسن نے رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ اگر برطانیہ ملک اچھا نہیں تو وہ پاکستان چلی جائیں ۔ یاد رہے کے رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانیہ میں غربت کے شکار بچوں بارے برطانوی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی جسکے رد عمل میں تھیوڈورا ڈکنسن نے ایسا بیان داغ دیا۔ کنزرویٹو پارٹی نے اس معاملے کی مکمل تفتیشات تک تھیوڈورا ڈکنسن کی جماعتی رکنیت معطل کر دی ہے۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اندر اس بیان کی وجہ سے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں