پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی گریجوایشن مکمل کرلی

Spread the love

لندن(عارف چودھری) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی گریجوایشن مکمل کرلی۔ ان کی ڈگری مکمل ہونے پر گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب بھی رکھی گئی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے گریجوایشن کے بعد منائے گئے جشن کی تصاویربھی شیئر کی ہیں جو نیک تمناوں کے پیغامات کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔

پر ملالہ نے کہا کہ “آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات پر ڈگری لینے کے بعد اس خوشی کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔نہیں معلوم آگے کیا ہونا ہے، فی الحال نیٹ فلیکس اور نیند پوری کروں گی”۔
واضح رہے کہ 9 جون کو ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا جس پر انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مبارک باد موصول ہوئی۔

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں