لندن(عارف چودھری)کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری دنیا بدل چکی اور اب نئے ایس او پیز ہماری زندگیوں کا حصہ بننے لگے ہیں جن سے انکار کسی بڑی مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔
ایساہی ایک تاریخ ساز واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر کو اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ماس پہننے سے انکار کردیا ۔
ایک امریکی ایئرلائنز سے اس وقت ایک مسافر کو نیچے اتار دیا گیا جب اس نے ضابطہ اخلاق کے مطابق ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
خیال رہے امریکی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے ماسک سے متعلق پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔
دنیا بھر میں اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں