ملکی عوام کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔کوارڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ملکی عوام کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کی اشد ضرورت ہے اج اگر سیاسی ممبران اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہے تو ان مظلوم عوام کے ووٹ کی وجہ سے ہی ہے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی ممبر کی زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بیماریوں میں مبتلا عوام کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ اور اردو گلوبل برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ بیماریوں میں مبتلا عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ کرونا وائرس کے شکار اور دیگر بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا عوام کو بروقت علاج فراہم ہو سکے اور بیماری میں مبتلا مریضوں کو جلد صحتیابی مل سکے۔