چوہدری زاہد حیات جہلم:
پنجاب کے 36 اضلاع کے ایک سو چالیس کے قریب تحصیلوں میں پنڈدادنخان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے آبائی علاقہ تونسہ کے بعد دوسری تحصیل ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ یہاں پر پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
تحصیل میں پاسپورٹ آفس کا قیام اس لیے بھی ضروری تھا کہ تحصیل پنڈدادنخان پنجاب کی وہ واحد تحصیل ہے جس کا آخری گاؤں اپنے ضلعی کوارٹر سے تقریبا ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ہے اور کسی بھی شخص کو اتنے دور دراز علاقے سے کسی کام کے لئے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر جانے کے لئے کم از کم ایک پورا دن اور کرائے کی مد میں کافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
پاسپورٹ آفس کے قیام سے یہاں پر تحصیل کے عوام کو ہزاروں روپے اخراجات کی مد میں بچت ہوگی وہیں پر موجودہ دور میں قیمتی ٹائم کی بچت بھی ہوگی مذکورہ پاسپورٹ آفس سے اگر روزانہ کی بنیاد پر پچاس ساٹھ افراد بھی سہولت حاصل کرتے ہیں تو سالانہ 15 سے 18 ہزار افراد سفری صعوبتوں اور وقت کے ضیاع سے بچتے ہوئےاس سے مستفید ہونگے ۔اس کے علاؤہ کھیوڑہ میں او بی آئی کا قیام اور حلقہ بھر تین سو کی ڈاکٹرز کی تعیناتی کو اھل حلقہ بڑے کام قرار دے رہے ہیں نہر کی تعمیر کا شروعات بھی فواد چوہدری کا اھل حلقہ کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے ۔ عوامی حلقوں میں ان کاموں کی بھر پور پزیرائی مل رہی ہے۔۔