ہڑپہ ہمارے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر ہ میں بدنام کیا جارہا ہے ہمارا کسی منشیات فروش کے ساتھ کوئی تعلق نہیں , سلامت ڈوگر

Spread the love

ہڑپہ شمشاد مسیح عرف رنگو نے اپنے دیگر اہل دیہہ کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاءوں کے رہائشی عمران اور حیرث مسیح عدیل نامی شخص جو کہ کئی بار پکڑا جا چکا ہے کہ کہنے پر آئے روز ہمارے خلاف کسی نہ کسی پلیٹ فورم پر جھوٹی درخواست جس میں بے بنیاد اور من کھڑت الزامات لگا کر نا صرف ہ میں بدنام کر رہے ہیں بلکہ قانوں نافذ کرنے والے اداروں کا رخ جرائم پیشہ عناصر سے ہٹانے کی گھناونی سازش بھی کر رہے ہیں ، شمشادمسیح عرف رنگو کا کہنا تھا کہ ہمارے پورے گاءوں سے پوچھ لیں کبھی ہم اور ہمارے باپ دادا نے منشیات بیچنا تو دور کی بات کبھی نشہ بھی کیا ہو ، سلامت ڈوگرنے موقف دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کی اصلیت یہ ہے عمران نامی شخص اپنی سالی کو بھگا کر رفو چکر ہو چکا ہے جس کے خلاف میاں چنوں میں مقدمہ بھی درج ہے اس کے علاوہ چند سال پہلے سابقہ ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ نثار احمدبھٹی صاحب نے جب ان کورنگے ہاتھوں پکڑا اور منشیات کی بھاری مقداربھی برآمد کرلی تو انہوں نے گاءوں میں جھوٹی افواہ پھیلا کر گاءوں کے لوگوں کو ورغلاتے ہوئے پولیس کو یر غمال بنالیا گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی ،ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات یہ ہیں کہ ہم منشیات فروشوں کے ساتھی ہیں ہم پر یہ الزام سراسر غلط ہے ۔ ہم سالہا سال سے اپنا زمینداراہ کررہا ہوں ہمارا کسی منشیات فروش کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام تراشی اور جھوٹی درخواستیں دینے والے خود دھندہ کر ینے کے ساتھ لوگوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں اور ان کے سر پرست عدیل پرتھانہ ہڑپہ میں کئی مقدمات بھی درج ہیں اور نہ ہی ہم اتنے با اثر ہیں کہ ہم کریں منشیات کا کاروبار اور بچ جائیں قانون کی گرفت سے ہماری ڈی پی او ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے گزارش ہے کہ منشیات کا کروبار کرنے والے لوگوں سے آہنہ ہاتھوں سے نمٹا جائے اور دوسروں پر جھوٹی درخواستیں دے بلیک میل کرنے والے گروہ جو تھانہ ہڑپہ کی پر امن فضاء میں امن و امان کی صورت حال پیدا کرکے اپنے مکروہ دھندے کو وسیع پیمانے پر کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہیں ان کے بھر پور کاروائی کی جائے ہم اپنے قانوں نافذ کرنے والے اداروں سے پر امید ہیں کہ وہ اپنی سلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ لوگوں کو ان کے منطقعی انجام تک ضرور پہنچائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں