وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتساب کاکوئی نظام نہیں ہے، لگتا ہے ملک میں صرف سیاستدانوں کاہی احتساب ہوتاہے۔

Spread the love

جہلم زاہد حیات۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتساب کاکوئی نظام نہیں ہے، لگتا ہے ملک میں صرف سیاستدانوں کاہی احتساب ہوتاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کسی جج پرالزام آئے گا تو تنازع کھڑا ہوتا ہے، عدلیہ کےاحتساب سےمتعلق بیلنس آؤٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کےنظام کوکبھی ٹھیک نہیں کیاگیا،لگتاہےملک میں صرف سیاستدانوں کاہی احتساب ہوتاہے ہم ایسانظام لاناچاہیےجومتنازع نہ ہواسےسب قبول کریں

فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوہمیشہ بات بعدمیں کیوں سمجھ آتی ہے،ن لیگ پہلےمٹھائی تقسیم کرتی ہے پھر فیصلےپرتحفظات کااظہارکرتی ہے اور شور مچ جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں