ہزاروں صحافیوں کے استاد پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ صاحب اتنقال کرگئے ہیں۔
وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور وینٹیلیٹر پر تھے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین اور ادارہ علوم ابلاغیات کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ انتقال کر گئے
ڈاکٹر مغیث کے انتقال پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا اظہار افسوس
پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور فیکلٹی ممبران کا گہرے رنج و غم کا اظہار
پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کےاجلاس میں ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے لئے فاتحہ خوانی
پنجاب یونیورسٹی کے ڈینز، صدور شوبہ جات کی جانب سے پروفیسر مغیث کی خدمات کو خراج تحسین
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ یکم جنوری 1951 کو لاہور میں پیدا ہوئے
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ 2003 سے 2009 تک ادارہ علوم ابلاغیات کے ڈائریکٹر تعینات رہے
ڈاکٹر مغیث 2005 سے 2011 تک پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز رہے
ڈاکٹر مغیث 2002 سے 2005 تک چئیرمین ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی تعینات رہے
ڈاکٹر مغیث 2006 سے 2007 تک سٹوڈنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چئیرمین رہے