
اولڈھم رپورٹ چودھری عارف علی پندھیر
برطانیہ کے دوسرے شہروں کی طرح اولڈہم کی کاروباری سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند اور بے گھر افراد کو بنیادی کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے میں پیش پیش رہے۔ اولڈہم فوڈ بنک نے اسے ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اولڈہم فوڈ بنک کی جانب سے پانچ ہزار ضرورت مند افراد میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر کونسلر آفتاب کا کہنا تھا کہ ہم اولڈہم کمیشنگ گروپ کے چیئر ماجد حسین -حاجی ظفر اقبال کشمیر پولٹری – چودھری غفور مانچسٹر کیش اینڈ کیری -چودھری سجاد داتا فوڈ سٹور -اور چودھری ظفر کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایشیائی کمیونٹی کو ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے لیے ترغیب دی جو ہر منگل کو نیشنل ہیلتھ سروس میں پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے والے 400 افراد کو کھانے پہنچاتے رہے ہیں اور ھم ھلال فوڈ دینے والوں حاجی ظفر اقبال -چودھری سجاد-چودھری عبدالغفور-چودھری ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کی اس کام کو سرانجام دینے کی رغبت دلائی۔کونسلر شاہد مشتاق کا کہنا تھا کہ فوڈ بنک کے سٹاف اور رضاکاروں کی پوری دلجمعی سے ضرورت مند افراد کی مدد ممکن ہو سکی سب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اولڈہم فوڈ بنک میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے نوجوان عادل کا کہنا تھا کہ ہم نے جس بھی کاروباری شخصیت سے رابطہ کیا انہوں نے فوڈ بنک کے لیے دل کھول کر عطیات دے۔ اولڈہم کمیونٹی لیزر کی نمائندہ کیلی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں کونسلر آفتاب کمیونٹی اور کاروباری حضرات ،ہمارے رضاکاروں اور سٹاف نے جسطرح اپنا کردار ادا کیا ہے قابل ستائش ہے لائق مبارکباد ہیں۔ فادر ٹوم کے بھی تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل میں دل کھول کر عطیات دیے اور اس دوران ہم نے پانچ ہزار ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کے ساتھ دیگر اشیاء کی فراہمی ممکن بنائی
یاد رھے کہ کونسلر آفتاب اولڈھم کے لئے ھر فلاحی کام میں بھر چڑ کر حصہ لیتے ہیں