چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر ہائی ایس وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم..چیچہ وطنی افسوس ناک حادثہ
موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجا موقع پر ہی جانبحق ۔
بدقسمت موٹرسائیکل سوار محمد رمضان ، اللہ رکھا جو کہ میاں چنوں کے نواحی چک 13آٹھ آر سے چیچہ وطنی میں کیس کے حوالے سے پیش پر آرہے تھے کہ چیچہ وطنی کمالیہ روڈ نزد چشتی چوک چیچہ وطنی سے فیصل آباد جانی والی ہائی ایس وین نے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ماموں بھانجا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ وین ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی 1122کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ 1122کی ٹیم نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ قابل ذکر بات ہے کہ کمالیہ روڈ پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں اور بیسیوں قیمتیجانیں ضائع ہو چکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں