ساہیوال آصف ندیم..اوکاڑہ :نواحی گاوں بصیر پور میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی

Spread the love

اوکاڑہ:ملبے تلے دب کر تین کمسن بچے جاں بحق،والدین شدیدزخمی

اوکاڑہ کے نواحی گاو¿ں بصیرپور میں محنت کش محمد اشرف کی صبح کا آغاز قیامت صغریٰ سے ہوا بارش کا پانی چھت پر جمع ہونے کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ماں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ سعدیہ 2 سالہ شیزہ اور ابوبکر بعمر دو ماہ شامل ہیں جبکہ شہناز ، آمنہ،عائشہ بی بی اور افراہیم زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو مزید طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں