ٹریفک آفیسر میاں آصف کمال نے کرونا کے متعلق حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میاں آصف کمال نے کرونا کے متعلق حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیاتا کہ شہریوں میں ٹریفک اورکروناآگاہی شعور بیدار کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میاں آصف کمال نے شہریو ں میں ماسک،ہینڈ سینٹائزر اور پمفلٹ تقسیم کیے۔اس کے علاوہ مختلف چوراہوں پر جا کر عوام الناس کو بھی آگاہ کیا کہ کروناکے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کویقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے بھی روشناس کروایاگیا تا کہ حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

                        جاری کردہ:       ترجمان پولیس ضلع ساہیوال
                                    مورخہ   25.06.2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں