خیبر پختون خواہ کے سینئر صحافی مسعود خان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

Spread the love

وزراعت اطلاعات و نشریات کے اعلی افسران کرونا وائرس میں مبتلا صحافیوں سے بے خبری افسوس ناک ہے۔چیف اکرام الدین

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر و گلوبل ٹائمز اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے معروف سینئر صحافی مسعود خان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مسعود خان کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزراعت اطلاعات و نشریات کے اعلی افسران ابھی تک کرونا وائرس کا شکار مسعود خان کے ساتھ کوئی مالی امداد نہیں کر سکے ایک طرف اخبارت مالکان کے ساتھ حکومتی مظالم جاری ہے دوسری طرف وزراعت اطلاعات و نشریات کی خاموشی افسوس ناک ہے اخبارت کو اشتہارت نہ ملنے کی وجہ سے اخبارات مالکان شدید ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے اخبارات مالکان وہ لوگ ہے جو 200 سے 300 صحافی حضرات کو بھی اپنے ساتھ چلاتے ہیں کیونکہ صحافیوں کے ساتھ کوئی حکومتی امداد نہیں ہے جو صحافیوں کے ساتھ ظلم ہے چیف اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت، وزرات اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز و مشیر اطلاعات خیبر پختون خواہ اجمال وزیر سے مطالبہ ہے کہ روزنامہ ریاست پشاور کے چیف ایڈیٹر و خیبر پختون خواہ کے معروف سنیئر صحافی مسعود خان کے ساتھ مالی مدد کرے کیونکہ مسعود خان اس وقت کرونا وائرس کا شکار ہے مسعود خان وہ شخصیت ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے اخبار کے ذریعے ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھای ہے۔جو قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس کا شکار صحافیوں کی طرف توجہ دیں تا کہ کرونا وائرس میں مبتلا صحافیوں کو درپیش بیماری سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کی مالی فنڈ کو یقینی بنایا جائے تا کہ صحافی حضرات درپیش مسائل و مشکلات سے بچ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں