راجہ اسامہ سرور کو اس وقت مری کوٹلی ستیاں سے مسلم لیگ ن کے لوگوں کے خاموش ووٹرز کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
راولپنڈی(چیف اکرام الدین)مری کوٹلی ستیاں پر مشتمل حلقہ پی پی 6 میں سیاسی سرگرمیاں زور پکڑنے لگی۔مسلم لیگ(ن) پی پی 6 میں راجہ اشفاق سرور کی وفات کے بعد بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا تاہم باوثوق زرائع کا کہنا ہے آئندہ عام انتخابات میں راجہ اشفاق سرور مرحوم کے سیاسی جانشین اور انکے صاحبزادے راجہ اسامہ سرور نے پارٹی قیادت سے گرین سگنل ملنے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں پی پی 6 سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ راجہ اسامہ سرور کو اس وقت مری کوٹلی ستیاں سے مسلم لیگ ن کے لوگوں کے علاوہ خاموش ووٹرز کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے اس حوالے سے مری کے رہائشی مبشر اظہار نے ایکسپریس مری سروے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں 2018 کے انتخابات میں مجھ سمیت پورے خاندان نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن بدقسمتی سے ہماری تمام امیدوں پر پانی پھر گیا، سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کی کمی اب حقیقی طور پر پورا حلقہ محسوس کر رہا ہے، مری جیسا پرامن علاقہ بھی اب لیاری جیسی شکل اختیار کر چکا ہے، لوگوں کی جان و مال کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہی، اس لئے اشفاق سرور مرحوم کے بعد ہم ان کے بیٹے اسامہ سرور کو سپورٹ کرنے کے لئے تیار ہیں مسلم لیگ ن کے ووٹر بلال ستی جن کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے نے ایکسپریس مری سروے میں بتایا کہ راجہ اسامہ سرور اگر انتخابات میں حصہ لیں گے تو بھرپور حمایت کریں گے، انکے والد کی اس علاقے کے لئے بے پناہ قربانیاں اور وہ مسلم لیگ ن کے مخلص اور بہادر رہنماء تھے اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) مری کے اہم رہنماء نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ راجہ اشفاق سرور مرحوم ایک تاریخ کا نام تھا انکی کمی پوری کرنا شاہد ممکن نہیں ان کے بیٹے اسامہ سرور نے عملی سیاست میں میدان رکھ دیا ہے اس لئے ہماری سپورٹ اسامہ سرور کے ساتھ ہی ہو گی