ٍمیری شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے

Spread the love

انصاف کے تقاضے پورے نہیںکئے جا رہے : پریس کلب آف پاکستان یوکے
مانچسٹر(پریس ریلیز)پریس کلب آف پاکستان یوکے کے ماہانہ زوم اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمٰن کے معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے – زوم اجلاس کی صدارت تنظیم کی صدر محترمہ مقدسہ بانو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری سہیل حیدر سہوترا نے سرانجام دئے – اس موقع پر ارکان کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی- سیمسن جاوید ‘ شفیق الزمان ‘ غلام رسول شہزاد ‘ نصر اللہ خان مغل چوہدری پرویز مسیح مٹو ’ سموئیل جیکب‘ گلزار خان ‘محبوب الٰہی بٹ’ نعیم واعظ’ سرفراز تبسم ‘ جاوید عنایت’ راجہ خورشید حمید‘ راجہ مصور حسین ‘ راجہ عباس مصور’ حبیب دانش اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ نیب کی جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو جلد از جلد رہا کیا جائے کیونکہ ان کی گرفتاری اور حراست سے انصاف کے تقاضوں کی پاسداری نہیں ہو رہی جبکہ اس سے آزادی صحافت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے -مقررین نے کہا کہ تین ماہ ہونے کو ہیں اور ابھی تک نہ ہی تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی کیس کو آگے چلایا جارہا ہے – ان حالات میں میر شکیل الرحمٰن کو حبس بیجا میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں سوائے اس کے کہ حکومت ان کے ساتھ کوئی ساز باز کرنا چاہتی ہے جو ممکن نہیں – اجلاس میں انتباہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے میر شکیل الرحمٰن کو رہا نہ کیا تو پریس کلب آف پاکستان یوکے ہائی کمیشن اور سفارتی دفاتر کے باہر دھرنے دے گانیزراست اقدام کی کسی بھی کاروائی کی مکمل حمائت کرے گا- اجلاس میں گذشتہ ماہ کی مالی رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 جون کو تین بجے دن پریس کلب کا اجلاس عام ہوگا جس میں ایگزیکٹو کے ارکان کے علاوہ عام ارکان بھی شرکت کر سکیں گے – تاہم کرونا کی پابندیوں کے باعث یہ اجلاس زوم پر ہو گا – اجلاس میں پریس کلب کے رکن گلزارخان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں