حاجی محمد نذیر کی وفات پر کمیونٹی دلی تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ فضا سوگوار

Spread the love

اولڈھم (عارف چودھری)

آزاد کشمیر ضلع میرپور کے نواحی گاؤں کاکڑہ ٹاؤن کی سیاسی سماجی اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی محمد نذیر کی وفات پر برطانیہ اولڈہم میں انکے صاحبزادگان راجہ تنویر کاکڑوی -راجہ شبیر کاکڑوی راجہ حا فظ قدیر راجہ کبیر راجہ ظہیر سے کمیونٹی دلی تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ فضا سوگوار ہو گی۔ مرحوم زندگی میں غریبوں اور علاقے کی تعمیر ترقی و دیگر رفاعی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ نامور سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت انکے بیٹے شبیر کاکڑوی نے اس موقع پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جو مشکل کی اس گھڑی میں انکے خاندان کی دلجوئی کر رہے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم آج باپ کی شفقت سے محروم ہو گئے ہوالد ہمارے راہنما محسن تھے ہمیں انہوں نے ہمیشہ پیار محبت اور بھائ چارے کا درس دیا یہ خلا کبھی پورا نہیں ہو گا پوری کوشش ہو گی انکے نقش قدم پر چلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے برطانیہ میں تعینات کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ مرحوم ان گنت صفات کے مالک تھے علاقے کے اندر اپنی انسان پروری کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے تھے مشکل کی گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں خاندان کے ساتھ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے (آمین). اس موقع پر تعزیت کے لیے آنے والے دیگر افراد نے بھی حاجی محمد نذیر مرحوم کی موت کو کاکڑہ ٹاؤن میں بسنے والی کمیونٹی اور خاندان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ۔
راجہ صغیر نے کہا کہ ان جیسی شخصیت صدیوں ن بعد پیدا ھوتی ھے

حاجی فضل حسین نے کہا راجہ صاحب کی کمی ھمارے پورے خاندان کا ھمیشہ رھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں