لنڈی کوتل امان علی شینواری ۔
کرونا اگاہی مہم مساجد انتظامیہ نے اپنے مدد اپکے تحت ماسک تقسیم کئے اور نمازیوں کے ہاتھوں کوسنٹائزر سے پاک کرنے و کرونا سے بچنے کے طریقہ کار و اختیاطی تدابیر اپنانے کے سے اگاہ کیا۔
شاہ کس مسجد مصطفیٰ الجامعۃ الاسلامیہ الفاروقیہ میں عوام میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے آج نماز جمعہ کیلئے آنے والے نمازیوں میں ہینڈ سناٹایزر اور ماسک تقسیم کئے گئے۔ عوام میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے اور بچنے کے شعور اجاگر کرنے کیلئے مسجد کی انتظامیہ نے اپنی مدد آپکے تحت لوگوں کو صحیح طریقے سے ماسک پہننے اور ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے سنٹائزر کے استعمال کے طریقے بتائں مسجد کو ہر نماز سے پہلے کلورین سے دھویا جاتا ہے اور حکومتی اقدامات پر بھر پور عمل کیا جاتا ہے۔ عوام نے مسجد انتظامیہ کے ان انتظامات کو خوب سراہا۔
