




آج سکول آف ایکسیلینس کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
سنگ بنیاد آستانہ عالیہ بھرہ شریف جگر گوشہ حضور ضیاءالامت ٹرسٹی مسلم ہینڈز انٹرنیشنل پیر محمد امین الحسنات نے رکھا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر محمد امین الحسنات نے کہا کہ مسلم ہینڈز پوری دنیا میں بچوں کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مصروف عمل ہے اور آج کی تقریب میں مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے مستحق اور غریب طبقے کے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا انتظام کر سکیں
اس تقریب میں مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور، میرا مان مینیجر ایجوکیشن، ریحان طاہر مینجر فنڈریزنگ، شاہد رفیق ایریا مینیجر، میڈم پاکیزہ فاطمہ پرنسپل اور آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئر طارق بھی پیر صاحب کے ہمراہ موجود تھے
اس سکول میں 300 سے زائد بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے اس علاقے میں اس ہائی سکول کی کی اشد ضرورت تھی پیر صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ہم اس اسکول کو مستقبل میں کالج اور یونیورسٹی تک کا درجہ دینے کی پوری کوشش کریں گے
مسلم ہینڈز اور جمامع الکرم کا ایجوکیشنل مشن ایک ہی ہے