محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کلاس روم کےلئے ملازم کئیر گیور کو تعطیلات کے دوران نصف اعزازیہ 2000 روپے ماہانہ دینے احکامات جاری کر دیئے ۔
سکول سربراہان یہ اعزازیہ نان سیلری بجٹ سے دیتے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں نان سیلری بجٹ کی دو اقساط ابھی تک سکولوں کو جاری نہ ہوسکیں ہیں جس کی وجہ سے سکولوں کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں بھی سکول سربراہان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کئیر گیور کو اعزازیہ کی ادائیگی کس طرح ممکن ہو گی لہذا محکمہ تعلیم سکولز پنجاب سکولوں کو نان سیلری بجٹ جلد ازجلد جاری کرے تاکہ یوٹیلٹی بلز اور کئیر گیور کو اعزازیہ کی ادائیگی ہو سکے ۔