پنجاب حکومت کی زرعی نمائشی پلاٹ سکیم میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

Spread the love

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی راشدخان )
پنجاب حکومت کی سکیم کو علاقے پر اپنی مہربانی اور احسان قرار دے کر کریڈٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش ۔۔
چوہدری عابد اشرف جوتانہ

تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ زرعی نمائشی سکیم حکومت پنجاب کی جانب سے زرعی پنجاب کے تمام اضلاع کو دی گی ہے تاہم جہلم میں اندھوں نے ریوڑیاں تقسیم کی وہ بھی اپنوں اپنوں کو کو جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے اور سونے پر سہاگہ غریب
کسانوں سے فائلوں کے نام پر پر 55 ہزار روپیہ اینٹھ لیا گیا ہے
پنڈدادنخان میں زرعی نمائشی پلاٹوں کے نام پر اندھیر نگری مچائی گئی ہے اپنے من پسند ایک ہی گھر کے کئی کئی افراد کو نوازا گیا خالصتاغریب کسانوں کی اس سکیم سے مربعوں کے مالکان نے فائدہ اٹھایا قرعہ اندازی کے نام پر کیموفلاج کرکے ایک سو ستر کے قریب غریب لوگوں کو قرعہ اندازی سے باہر کردیا گیا جن کی جگہ من پسند افراد کو نوازا گیا سینکڑوں کی تعداد میں حقیقی حقدار منہ دیکھتے رہ گئے برسراقتدار ٹولے نے سیاسی طور پر مداخلت کر کے غیر مستحق افراد کی جیبوں میں پیسے ڈالے ہیں جو حکومتی خزانہ لٹانے کے مترادف ہے پنڈادنخان میں سیاسی مداخلت کی جو مثال قائم کی گئی ہے جس میں موقع پر تقسیم کاروں میں سیاسی طور پر نوازے گئے وہ اور کسی جگہ نظر نہیں آئی لوگ پنجاب حکومت کی سکیم کو غیر متعلقہ لوگوں کی علاقے پر مہربانی اور احسان قرار دیے کر اپنی بیٹھی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حالانکہ موجودہ سکیم یکساں طور پر پنجاب کے تمام اضلاع میں دی گئی ہے اور ہر جگہ پنڈدادن خان کے علاوہ پیسے کی تقسیم میرٹ پر ہوئی ہے جبکہ پنڈدادنخان میں بندر بانٹ کرتے ہوئے ہوئے سیاسی لوگوں کو نوازا گیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں