مانچسٹر (عارف چودھری ) برطانیہ کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے برطانوی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو قابل افسوس قرار دے دیا اور کہاکہ گز شتہ ہفتے مجھے پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا اور آج پاکستان کے خلاف ہی بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ناز شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے مجھے پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا اور آج پاکستان کے خلاف ہی بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تیس فیصد کرونا کیسز کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، برطانوی میڈیا نے حقائق سے ہٹ کر من گھڑت خبریں شائع کیں۔قبل ازیں برطانوی میڈیا نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا اور بے بنیاد خبریں چلا کر بدنام کرنے کی کوشش کی۔برطانوی میڈیا نے برطانیہ میں کرونا وائرس کے آدھے سے زیادہ کیسز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا اور رپورٹ چلائی کہ ہزاروں افراد جن کی اسکرینگ کی گئی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔پاکستان سے برطانیہ واپس پہنچنے والے مسافروں میں سے ان شہریوں کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا جن کے کرونا مثبت آئے تھے جبکہ کچھ کو طبیعت ناسازی کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی منتقل کیاگیا۔برطانیہ کے پبلک ہیلتھ نے میڈیا رپورٹس کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ممالک سے برطانیہ واپس آنے والے صرف 30 مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔
