صدر ایپکا پاکستان، حاجی محمد ارشاد کی کال پر ضلع جہلم میں بھی ایپکا کالجز ونگ کی طرف سے مکمل ہڑتال

Spread the love

آج مورخہ 2020-06-30 قائد ایپکا پاکستان، حاجی محمد ارشاد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پنجاب بھرکے اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں بھی ایپکا کالجز ونگ کی طرف سے مکمل ہڑتال کی گئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے آفس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
ایپکا کالجز جہلم نے ظالمانہ آئی ایم ایف زدہ بجٹ کویکسر مسترد کرتے ہوئے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں ہر طرح کی تفریق کو ختم کیا جائے. بنیادی پے سکیل کو یکساں کیا جائے اور مہنگانی کے تناسب % 150 تنخواہوں میں‌اضافہ کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں