بہادر بیٹیاں ملک و قوم اور والدین کا فخر ہوتی ہیں

Spread the love

ہری پور سے تعلق رکھنے والی پانچ بہنوں نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی اور اعزاز حاصل کیا۔

جرمنی(چیف اکرام الدین) بہادر بیٹیاں ملک و قوم اور والدین کا فخر ہوتی ہیں اج کے دور میں خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے چاہئے وہ تعلیم کے میدان میں ہوں یا دیگر شعبوں میں خواتین نے ہر میدان میں اپنی محنت ولگن سے کامیابی حاصل کی ہے جو قابل ستائش ہیں اس طرح خیبر پختون خواہ ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے پانچ بہنوں نے خیبر پختون خواہ میں تاریخ رقم کر دی جو باعث فخر ہے پانچ بہنیں لبنی ملک شیر ، ضحی ملک شیر ، ماروی ملک شیر ، شیرین ملک شیر ، اور ڈاکٹر سسی ملک شیر نے سی ایس ایس کے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی جو خیبر پختون خواہ خواتین کیلئے ایک زندہ مثال ہے ڈاکٹر سسی ملک شیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مجھے کامیابی والدین کی اور فیملی کی دعاوں سی ملی ہے اج ہم پانچ بہنیں جو کچھ بھی ہے والدین کی دعاوں کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ تعلیم حاصل کرنے سے انسان ملک و قوم کی خدمت کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ والدین سے مطالبہ ہے کہ بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ کل ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر سسی ملک شیر کے والد محمد رفیق اعوان نے اپنے اظہار خیال میں کہا تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے انسان کو ضرور ایک دن کامیابی ملتی ہے لیکن کامیابی کیلئے محنت اور لگن کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں