پاکستان کو اس وقت محترمہ فاطمہ بھٹو جیسی لیڈر کی ضرورت ھے, حاجی چوہدری شریف

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ پاکستان اس وقت جن مشکلات میں ھے اسکو ایک مظبوط لیڈر شپ کی ضرورت ھے جو پاکستان کو مشکلات سے نکال کر پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملک میں شامل شامل کرائے گی وہ زولفقار علی بھٹو کی اصلی وارث محترمہ فاطمہ بھٹو کی شکل میں موجود ھے یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی مرتضی بھٹو گروپ یورپ کے صدر حاجی چودھری شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہی-انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد محترمہ فاطمہ بھٹو پاکستان میں باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی اور اگلے الیکشن میں پارٹی پورے پاکستان اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور انشاءاللہ الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو مکمل کرے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ایک اعلی سطح کی کمیٹی بنا دی ھے جو بہت جلد پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں