مانچسٹر-چودھری عارف پندھیر
پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے سینئر ماہر ذہنی امراض ڈاکٹر ساجد کے اعزاز میں کاروباری و سماجی شخصیت اطہر چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پر ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد لطیف کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے آپ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں حفاظتی تدابیر اختیار کریں اگر کرونا بارے ذہن پر زیادہ دباؤ ڈالا تو آپکی دماغی صحت متاثر ہو سکتی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ پہلے لوگ اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور کاروبار کے سلسلے میں زیادہ تر باہر رہتے تھے اب گھر میں رہتے ہوئے گھریلو تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے برطانیہ بارے انکا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں اس بارے باخبر ہیں اور اسی وجہ سے حالات قابو میں ہیں اور لوگ بھی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہیں اس لیے برطانیہ اور پاکستان کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے