سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت پائلٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کے لائسنس کی جانچ پڑتال

Spread the love

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد الصویدی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی حسن ناصر جامی کو لکھے گئے ایک خط میں ان تمام پائلٹس ، انجینئرز اور فلائٹ آپریشنز کی اہلیت کی تصدیق طلب کی ہے جو مشرق وسطیٰ میں مختلف فضائی کمپنیوں کے لیے کام کررہے ہیں۔
لندن (عارف چودھری)
خط میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت پائلٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کے لائسنس کی جانچ پڑتال اور ان کی ڈگریوں کی تصدیق مانگی گئی ہے جو مذکورہ لائسنس کی بنیاد پر اماراتی طیارے اڑا رہے ہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی (ایازا) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں