بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن یکم جولائی 2020
ساہیوال( آصف ندیم )وزیر اعظم عمران خان کی پوری توجہ اداروں میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کے خسارے کو کم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ عوام کی فلاح کے لئے زیادہ بجٹ مختص کیا جا سکے -یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل خان نیازی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے طاقتور مافیاسے ٹکر لے کر عوام کا خون چوسنے والے سرمایہ کاروں سے نجات کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے لئے دوررس اصلاحات کی جاری رہی ہیں -ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کے لئے وزیر اعظم کا ہاتھ مضبوط کریں اور پچھلے 73سالوں سے مسلط عوام دشمن قوتوں کو ختم کرنے میں ان کی مدد کریں -شکیل خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ربع صدی کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا -انہو ں نے کہا کہ حالیہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں شدید مالی بحران کے باوجود عوام کو کاروبار کرنے میں مزید سہولیات اور ٹیکس ریلیف فراہم کیا گیا ہے تاکہ کاروبار کو فروغ ملے جس سے بے روز گاری کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا