رپورٹ۔ چوہدری زاہد حیات
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے پر پیپلزپارٹی نے اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی غضنفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا، مسلم لیگ ن نے بھی اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
گلوبل نیوز کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے رہی رکن پنجاب اسمبلی کو غضنفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضیٰ نے غضنفر لنگاہ کا اسمبلی میں گھیراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غضنفر لنگاہ اب اسمبلی میں نہیں بیٹھ پائیں گے
یاد رہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے، ن لیگ نے ملاقات کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ حلقے کے مسائل پر بات کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پاس گئے تھے اس کے لیے پارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔
رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے شوکاز نوٹس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی حلقے کے مسائل کے لیے وزیر اعلیٰ سے ملتا رہوں گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس میں تنظیم سازی اور لیگی ارکان کی عثمان بزدار سے ملاقات پر بات چیت کی گئی اور ملاقات کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا گیا