رپورٹ چوہدری زاہد حیات
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز رواں سال نومبر میں منعقد کرانے پر سوچ بچار شروع کردیا۔
گلوبل نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی جنرل کونسل کے آٹھویں آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیزن فائیو کے بقیہ میچز اور دیگر معاملات پر تفصیلی سوچ بچار کیا گیا۔
اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ 4 میچوں کا نومبر میں انعقاد ممکن بنایا جائے گا
اجلاس میں کرونا کے بعد کی صورت حال کو بھی مدنظر رکھا گیا کیونکہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بقیہ میچز مزید تاخیر کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔
پی سی بی اور تمام لیگ کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے پی ایس ایل کی مضبوط بنانے پر اتفاق کیا