

لندن (سہیل ملک)
برطانیہ میں مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی انتہائی متحرک خاتون صدر عذرا قاضی سے مسلم لیگ ہاؤس میں صفیہ اعجاز نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والی خاتون رکن صفیہ اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر صدر عذرا قاضی کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کو مسلم لیگ ق کی برطانیہ میں مضبوطی کے لیے کام کریں گی۔ مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عذرا قاضی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کو خوش آمدید کہا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جسطرح ہمارے قائد چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے پاکستان اور صوبہ پنجاب کی عوام کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں وہ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر موجود مسلم لیگ ق کی پرانی کارکنان کی شرکت پر انکا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ق برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے نائب صدر انیسہ ملک نے بھی نئ شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کیا اور دلی شکریہ ادا کیا کہ انکی شمولیت سے جماعت مذید مضبوط ہو گی۔ دیگر خواتین جن میں خالدہ ،اسیہ ،عالیہ ملک،ساحرہ اور صائمہ خان،افزاک بھی موجود تھیں