لاہور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طالبہ رائنہ خان نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔

Spread the love

لندن (عارف چودھری)لاہور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طالبہ رائنہ خان نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔ رائنہ نے اپنا ایوارڈ پاکستان اور پاکستان کے نوجوانوں کے نام کردیا۔

رائنہ خان کو ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘ سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم کی جانب سے لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا گیا۔

رائنہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’ پیارے پاکستان! میں نے یہ کر دکھایا، آج مجھے دی ڈیانا ایوارڈ مل رہا ہے، جو شہزادی ڈیانا کی یاد میں شہزادہ ولیم اور ہیری کے تعاون سے ایک خیراتی ادارے کے ذریعہ دیا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں