پاکستانی سیاست پر جب تک چند خاندان مسلط ہیں تبدیلی ناممکن ہے۔عابد خان اتوزئی
اسلام آباد(چیف اکرام الدین)تحریک رہبرِ ترقی پاکستان کی عوام کو اور بالخصوص نوجوانوں کو مایوس نہیں کرے گی یہ پاکستان کی پہلی سیاسی تنظیم ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتے ہیں اگر سرمایہ محفوظ نہ ہو تو مستقبل بھی محفوظ نہیں رہتا, یہ کہنا تھا چیئر مین تحریک رہبر ترقی عابد غوری کا انھوں نے مذید کہا کہ ملکی مسائل کا حل انکے پاس نہیں ہے لیکن ملکی وسائل پر انکا قبضہ ہے وہ قبضہ تب ختم ہوگا جب آپ نوجوان انشاءاللہ انکے مقابلہ میں آئیں گے اصل مافیا یہی ہیں سب جو اسمبلی مجود ہیں اور جو ان سے پہلے تھے پہلے والے بعد والوں کے کنگ مکر بن جاتے ہیں
جب تک چند خاندان پاکستانی سیاست پر مسلط رہیں گے کبھی تبدیلی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری تحریک رہبر ترقی عابد خان اتوزئی
نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انکا مذید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے آپ پر انحصار کرنا ہوگا خود میدان میں آنا ہوگا ناکام وہ ہوتا ہے جس کو ناکامی کا خوف ہو ہمیشہ جدوجہد کامیاب ہونے کے لئے کی جاتی ہے ناکام ہونے کے لئے نہیں.