مرکزی صدر رحمت اللہ شباب تنظیمیں دورے پر شیخوپورہ پہنچ گئے

Spread the love

رحمت اللہ شباب نے ضلع بھر کے تنظیمی کارکن صحافیوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

لاہور(چیف اکرام الدین)مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس رحمت اللہ شباب تنظیمی دورے پر شیخوپورہ پہنچ گئے ہیں۔جہاں انہوں نے ضلع بھر کے کارکن صحافیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اورانہیں نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ہے. انہوں نے اس سلسلے میں سینئر صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اورانہیں نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔اس موقع پر مرکزی نائب صدر عامر نصیر راجپوت،رانارفاقت علی، رانا ندیم، ملک شاہد محمود، اصغر علی سلطانی، شاہد بھٹی، شہباز گجر بھی موجود تھے.بعد میں مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللہ شباب نے واضح کیا کہ ہم تمام صحافتی تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ہماری تنظیم ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رحمت اللہ شباب نے کہا کہ بعض عناصر صحافیوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے بلکہ صحافیوں کے نام پر سیاست کرتے ہیں. ہماری یہ تنظیم ملک بھر کے کارکن صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ثابت ہوگی کیونکہ ہم کسی بھی صحافی کواکیلا نہیں چھوڑیں گے. اس سلسلے میں رکن سازی کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بھی کرتے رہیں گے.نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی تنظیم سازی جاری ہے تمام کارکن صحافیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا حصہ بنیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں