ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جون 2020 میں 2905ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم.ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جون 2020 میں 2905ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ
ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ جون 2020کے دوران79928کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے2905یمرجنسی کالز تھیں۔جبک72968غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر2945مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو1122 ساہیوال نے جن2905ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ698، میڈیکل ایمرجنسیز1756، آگ لگنے کے واقعات16، کرائم کال117,ڈوبنے کے واقعات13اور303متفرق واقعات شامل ہیں۔ 208لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ1586لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جون 873 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا 763مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 137مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 نے پیشنٹٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت مئی کے مہینہ میں 202 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 08 کو فیصل آباد، اور 31 کو لاہور شفٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹمے کے لئے ریسکیو 1122 ہمہ وقت تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو آفس میں گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقد اجلاس میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کے ذریعے سیلاب سے متعلقہ سامان کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے جو کہ ہر لحاظ سے فنکشنل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں