پاکستان نے قومی ائیر لائن پر پابندیوں کے خلاف یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Spread the love

اسلام آباد(عارف چودھری)پاکستان نے قومی ائیر لائن پر پابندیوں کے خلاف یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی سفارتکار اور پی آئی اے حکام آئندہ ہفتے یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی میں اپیل دائرکریں گے۔ یورپی ممالک میں متعین سفیروں کےعلاوہ پاکستانی نژادبرطانوی پارلیمنٹیرین سے بھی رابطےشروع کردیے گئے ہیں۔پی آئی اے پیرس،میلان، کوپن ہیگن اور بارسلونا کے لیے ہفتے میں پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ قومی ایئرلائن برطانیہ کےلیےہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں