چیف آرگنائزر مرکزی انجمن تاجران چوہدری شاہد اقبال نے الیکشن کر رونا کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے

Spread the love

راشدخان (نمائندہ خصوصی )

مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے الیکشن

پنڈدادنخان: تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے جنرل سیکریٹری چوہدری زبیر اور صدر خواجہ شکیل نے مرکزی انجمن تاجران کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنی کابینہ کے ارکان کی طرف سے چیف آرگنائزر کو الیکشن معاملات بارے چٹھی ارسال کی جس میں انجمن تاجران کی مدت ختم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نئے الیکشن معاملات بارے ذکر کیا گیا جس پر چیف آرگنائزر چوہدری شاہد اقبال نے کرونا کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اور شہر کے دکانداروں سرپرست اعلی ؛سرپرست و دیگر سے مشاورت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ملک کے موجودہ حالات کورونا کے باعث دگرگوں ہیں نہ صرف یہ کہ تاجر بزات خود مالی معاملات کا شکار ہیں ہفتہ میں دو روز کاروباری ادارے بند ہیں جمعہ کو آدھی چھٹی ہوتی ہے سوشل ڈسٹنس اور دیگر پابندیوں کے باعث اجتماعات کا انعقاد ناممکن ہے ہے نئی کھلنے والی دکانوں کی رجسٹریشن کا معاملہ اور نئے ووٹوں کا اندراج بھی پینڈنگ ہے اس لیے تمام معاملات حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے الیکشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا اور موجودہ تاجران کابینہ سے آئندہ الیکشن تک ک فرائض انجام دینے کا کہا
چیف آرگنائزر کی چھٹی مرکزی انجمن تاجران کو موصول ہونے کے بعد تاجران کابینہ کا اجلاس مرکزی دفتر انجمن تاجران غلہ منڈی میں منعقد ہوا جہاں پر ان تمام معاملات پر بحث ہوئی
حالات پر بحث و مباحثے کے بعد انجمن تاجران کے عہدیداران اور ممبران نے کہاکہ چیف آرگنائزر کے اس حکم کی پابندی کریں گے
بعد ازیں بلدیہ کی طرف سے بڑھائے گئے کرایوں اور ٹیکسوں پر پر بحث ہوئی
بحث میں حصہ لیتے ہوئے متعدد تاجروں نے
مقامی تاجر کی طرف سے بغیر مشاورت کے لیے گئے سٹے آرڈر کو بغیر کسی مشاورت کے واپس لینے کا سوال اٹھایا گیا جس کی بنا پر بلدیہ کو موقع حاصل ہوا کہ اس نے کرائے اور ٹیکس بڑھا دیے جس کے خلاف مرکزی انجمن تاجران نے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا مرکزی انجمن تاجران اس سے قبل اس معاملے پر اس لئے کاروائی نہ کر سکی کیونکہ کہ تاجروں کے ایک شخص نے انفرادی طور پر پر سٹیے حاصل کرکے اور پھر نامعلوم وجہ کی بنیاد پر اسی سٹے کو واپس لے کر کرائے بڑھانے کا موقع فراہم کیا اور تاجروں کے مفادات کو نقصان پہنچایا
سٹے کی اس خودساختہ کاروائی پر کافی غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا گیا اس سٹے کے لیے جانے کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے تمام تر معلومات حاصل کی جائیں سٹے حاصل کرنے اور اسے واپس لینے کے پس پردہ حاصل کردہ مفادات کو تاجروں کے سامنے آشکار کیا جائے
مرکزی انجمن تاجران کی کابینہ کمیٹی میں فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے لیے چار ارکان کا تقرر کیا جائے جن تعلق مرکزی انجمن تاجران سے ہوگا

جبکہ نئے ووٹوں کے اندراج کے لیے بھی ایک چار رکنی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو کہ کابینہ کے ارکان پر مشتمل ہوگا
انجمن تاجران کے اجلاس میں کافی ممبران کی طرف سے اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ مجوزہ سٹے ایک ملی بھگت کا نتیجہ تھا اور اس سے مفادات حاصل کرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر تاجروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا

اجلاس میں صدر انجمن تاجران خواجہ شکیل سے گزشتہ دنوں ایک سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے تقریر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس پر صدر انجمن تاجران خواجہ شکیل نے کہا کہ میرا کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں انفرادی طور پر اگر میں نے کچھ کہا بھی ہے تم میرے ذاتی خیالات تھے اس کا انجمن تاجران سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ویسے بھی پنڈ دادن خان کے سیاسی معاملات میں میرے لیے تمام پارٹیاں برابر ہیں اور میں یہ سوچ ہی نہیں سکتا کہ برسراقتدار پارٹی کے خلاف بولا فجائے چونکہ ھمارےمعاملات کا تعلق ہمیشہ حکومت سے رہتا ہے اور ھم حکومت اور حکومتی پارٹی کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں تھے ہیں اور رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں