گلگت بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ نے کوئیٹہ سے آئی ہوئی شی میل حسن عرف چمپہ کو پکڑ کر تحصیل آفس پہنچادیا

Spread the love

گلگت(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے حکم پر عملدرآمد ، بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ نے کوئیٹہ سے آئی ہوئی شی میل حسن عرف چمپہ کو پکڑ کر تحصیل آفس پہنچادیا ، کھسرہ حسن کا کہنا تھا کہ گلگت ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں کے لوگ بہت اچھے اور عزت کرنے والے لوگ ہیں ، میں کوئیٹہ سے سیروسیاحت کیلئے آئی تھی مگر یہاں کی انتظامیہ نے میرے پروگرام کو ستیاناس کردیا ، انہوں نے ایک۔سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہاں بھی میری برادری کے لوگ ہیں مگر شرم کے مارے خود کو ظاہر نہیں کرتے ، اب انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے تو مجھے پنجاب جانا پڑے گا ۔ درخواست کرونگی اگر ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر صاحب مانیں گے تو انکا بھلا۔ہوگا وگرنہ جانا ہی مقدر۔ٹہرا ہے ۔ انتظامی۔آفیسران کا میرے ساتھ رویہ اچھا رہا کوئی بدمزگی نہیں ہوئی ۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کھسرے کی بازیابی کیلئے میر جملہ کو خصوصی ٹاسک دیا تھا ۔ جنہوں نے بدھ کے روز دنیور سے پکڑ کر تحصیل آفس پہنچادیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بلڈنگ انسپکٹر کو شاباشی بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں