
فخر اقبال چوھدری صدر پاکستان تحریک انصاف اسکاٹ لینڈ ایسٹ کی وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس زلفی بخاری سے خصوصی ملاقات – ممبر قومی اسمبلی طاھر اقبال چوھدری بھی موجود تھے
عالمی وباء کورونا کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس ضمن میں حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان ۔
حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ھوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ھیں ۔ فخر اقبال چوھدری
تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے محفوظ ، منافع بخش اور سازگار ماحول کی فراھمی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ھے ۔ سید زلفی بخاری
اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان بیجھے جانے والا سرمایہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ھے ۔ سید زلفی بخاری ۔
فخر اقبال چوھدری نے مشیر وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پنجاب اورسیز پاکستانیز کمیشن کی طرز پر وفاقی حکومت بھی ادارہ قائم کرے تاکہ پنجاب کی طرح ملک بھر میں اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ھو سکیں
فخر اقبال چوھدری نے مطالبہ کیا کہ گلاسگو / ایڈانبرا اسکاٹ لینڈ سے پاکستان کے لیے ڈائریکٹ پروازوں کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے افراد کی عزت و احترام اور سہولیات کے کے حوالہ جامع حکمت عملی وضع کی جائے
فخر اقبال چوھدری نے کہا کہ ھر مشکل اور کٹھن مرحلے میں اوورسیز پاکستانیوں نے وطنِ عزیز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا ھے حکومت تارکینِ وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے