ڈی پی او افس ہنگو میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ اردلی روم میں ضلعی پولیس سربراہ شاہد احمد خان نے ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے۔
یورپ(چیف اکرام الدین)ماتحت پولیس اہلکاروں کی مشکلات اورمسائل سے آگاہی کیلئے ڈی پی او افس ہنگو میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا منعقدہ اردلی روم میں ضلعی پولیس سربراہ شاہد احمد خان نے ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور موصول درخواستوں میں جائز عرض معروض پیش کرنے والے اہلکاروں کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے قواعد وضوابط کے تحت ڈی پی او آفس ہنگو میں ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سے آگاہ ہونے کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او شاہد احمدخان نے اردلی روم میں عرض معروض پیش کرنیوالے ماتحت اہلکاروں کوعزت کیساتھ کرسی پر بیٹھا کر اطمینان سے ان کی مسائل سنے اور موصول درخواستوں میں جائز عرض معروض پیش کرنے والوں کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او شاہد احمد خان نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ہمیشہ ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیں سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں ڈی پی او نے کہا پولیس اہلکاروں کی مشکلات کا ادراک ہے جنہیں ہر صورت میں حل کیا جائے جو پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔