والسال( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ والسال برانچ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی 9اگست بروز اتوار دن 2بجے ہو گی ۔اس بات کا اعلان پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے تر جمان مرزا فیصل محمود نے کیا ۔یاد رھے برطانیہ کے شہر والسال ميں یہ پاک سرزمین کا پہلا پروگرام میں ھے جس سے عید کی خوشیاں مزید بڑھ گیی ھیں اس موقع پر والسال تنظیم کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
