جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنائے رکھنے میں تمام مکتبہ فکر کے علما ء کا قلیدی قردار ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عید کی نماز، مساجد کی صفائی ستھرائی، اور ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات یقینی بنائے جایں. ضلعی افسران نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح ضلع جہلم میں پر امن طریقے سے عید قربان منائی جائے گی، تمام مساجد میں نمازیوں میں سماجی فاصلے کا قیام، قربانی کے حوالے سے علما کرام اپنے اپنے علاقے میں صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں. محرام الحرام کے حوالے سے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات عید کے بعد مکمل کیے جائیں گے، امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس و دیگر محکمے الرٹ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران ایم سی، جامعہ حنفیہ کے قاری محمد عمر فاروق، قاری عبدلباسط، حافظ نزیر احمد نقشبندی، صدر انجمن تاجران جہلم چوہدری عارف محموداور دیگرعلما کرام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر چاروں تحصیلوں میں صفائی ا ور لائٹنگ کے انتظامات یقینی بنایں جائیں گے۔ ڈی پی او نے بتایا ہے اس حوالے سے سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔اس موقع پر علماء کرام نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت عملدرآمد کروانے اور عوام میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں