سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم،پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم،پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے3ملزمان سے ناجائز اسلحہ،پسٹلز30بور، بندوق12بور اور روندز برآمد،منشیات فروش گرفتار 320گرام چرس برآمد،شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں سرکل افسران کی زیر نگرانی ضلع ہذا میں درج ذیل مقدمات درج ہوئے۔تفصیلات کے مطابقSIمحمد آصف تھانہ سوہاوہ نے قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے 2کس ملزمان1۔سید رزق شاہ ولد غضنفر شاہ سکنہ شاہ سفیر سوہاوہ کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ3روندز اور2۔سید نعیم جہانگیر ولد جہانگیر شاہ سکنہ شاہ سفیر سوہاوہ کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ4روندز برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔SIحسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم خان جاوید ولد نادر خان سکنہ پنڈی سید پور کے انکشاف پر بندوق 12بور معہ2کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIضیاء محمود تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز بیگ عرف گڈو ولد سردار خان سکنہ چوٹالہ جہلم سے 320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں