جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ تحصیل دینہ، منگلا روڈ پر قائم آٹا ٹرکنگ پوائنٹ، جی ٹی روڈ دینہ پر قائم آٹا سیل پوائنٹ، الفضل فلور مل شیخوپور مویشی منڈی اور جہلم جی ٹی روڈ پر قائم مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے آج ضلع میں قائم نومیں سے چار منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر ضروری انتظامات چیک کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشہ حشام،تحصیلدار دینہ شیخ جمیل اور سی او بلدیہ دینہ الفت شہزاد اور دیگر افسران موجوود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں قائم کی گئی مویشی منڈیوں میں عوام کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، بیوپارویوں اور عوام کی سہولت کے پیش نظرمکمل انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم تمام منڈیوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں۔تمام جانوروں پر محکمہ صحت، لائیو سٹاک کی جانب سے سپرے کا جا رہا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی منڈیاں فنکشنل کر دی گئی ہیں جہاں صبح شام تک خرید و فرخت کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی، انہوں نے منڈیوں میں قائم کنٹرول رومز کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی سی جہلم کو مویشی مالکان نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس کے فوری حل کے لئے ڈی سی جہلم نے احکامات بھی جاری کئے، تاہم انہوں نے ٹائیگر فورس یونین کونسل لدھڑ کی ٹیم کی مویشی منڈی شیخوپور میں کارکردگی اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو دیکھتے ہوئے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے ضلع بھر میں مخصوص مقامات کے علاوہ جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عاید ہے،عوام الناس جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے قائم کردہ سیل پوانٹس پر وزٹ کر سکتے ہیں اور حکومتی ہدایات پر اپنی اور دوسرے لوگوں کی حفاظت کے لئے ماسک، ہینڈ سینیٹائیزر کا استعما ل یقینی بنائیں۔ قبل ازیں انہوں نے آٹا ٹرکنگ پوائنٹس پر سیل ریکارڈ چیک کیا اور انتظامات پر اظہار اطمنان کیا۔
