جہلم میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر چوہدری انعام الرحیم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے حکم کے مطابق مویشی منڈی ہر قسم کے ٹیکسز سے مستثنیٰ ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر چوہدری انعام الرحیم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے حکم کے مطابق مویشی منڈی ہر قسم کے ٹیکسز سے مستثنیٰ ہے، بیوپاریوں اور خریداروں سے کسی بھی قسم کا کوئی ٹیکس وغیرہ وصول نہیں کیا جا رہا۔مویشی منڈی میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنایا جارہا ہے، داخلی راستوں پر لگائے گئے سٹالز سے سینٹی ٹائزر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم جی ٹی روڈ پر لگائی گئی سب سے بڑی مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خریداروں بیوپاریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بیوپاریوں اور خریداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مویشی منڈی میں موجود بیوپاریوں سے جا کر ملنے والی سہولتوں بارے آگاہی لی، انہوں نے مویشی منڈی میں میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ بیوپاریوں سمیت خریداروں کو ماسک استعمال کرنے کا پابند بنائیں، انہوں نے اس موقع پر بیوپاریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں