پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات نومبر کے وسط میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات نومبر کے وسط میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ جس کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے گلی محلوں میں پی ٹی آئی کے دفاتر کھولنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کردی، بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ستمبر کے آخر تک حلقہ بندیوں کاکام مکمل کر لیا جائیگا۔ دوسرے مراحل میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا حتمی مرحلہ جنوری 2021ء کے وسط تک مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں