جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام کے لئے وبال جان بن گیا، ایک سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود شہریوں کو سمارٹ کارڈ نہ مل سکے، دوسری طرف گاڑیوں کے مالکان سے فیسیں وصول کر لی گئیں ہیں، 1 سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود نہ تو نمبر پلیٹیں جاری کی جارہی ہیں اور نہ ہی سمارٹ کارڈ دیئے جارہے ہیں جس کیوجہ سے شہری پولیس کے ہاتھوں جگہ جگہ پریشان ہو رہے ہیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کی ناقص کارکردگی کے سبب 1 سال سے شہریوں کو سمارٹ کارڈ جاری نہیں ہو سکے، جبکہ شہری بار بار محکمے کے چکر کاٹ رہے ہیں اور ہر بار انہیں سبز جھنڈی دکھا کر چلتا کر دیا جاتا ہے، صورتحال یہ ہے کہ محکمہ ایکسائز نہ تو گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی نمبرز پلیٹیں جاری کر رہا ہے اور نہ ہی سمارٹ کارڈز، جس کی وجہ سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ناکوں پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جن شہریوں سے فیسیں وغیرہ وصول کی جاچکی ہیں انہوں نمبرز پلیٹس اور سمارٹ کارڈز جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
